empty
 
 
06.08.2021 09:37 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 6 اگست۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور جمعہ کو جوڑی کی رفتار۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے جمعرات کو کوئی حرکت نہیں کی! دن میں اتار چڑھاؤ 30 پوائنٹس کا تھا، اس لئے اس کے علاوہ آپ کل کی حرکتوں کے بارے میں کہہ سکتے ہیں؟ اس سے پہلے، ہم دل برداشتہ تھے کہ یہ جوڑی ایک دن میں 40-50 پوائنٹس کا کاروبار کرتی ہے اور تاجروں کے لیے اس قدر کم اتار چڑھاؤ کے ساتھ تجارت کرنا کافی مشکل ہے۔ تاہم، 30 پوائنٹس پہلے ہی بہت زیادہ ہیں۔ بہرحال، ہمارے پاس جو ہے وہ ہے۔ اور ہمارے پاس بہت کم ہے۔ معاشی رپورٹیں کل عملی طور پر موجود نہیں تھیں۔ صرف ایک رپورٹ جو دن میں ہمارے پاس تھی وہ امریکہ میں شائع ہونے والی بے روزگاری کے دعٰووں کی تھیں (چارٹ پر نمبر "1" سے نشان زد ہے)، جیسا کہ ہم نے کل توقع کی، مارکیٹوں کے کسی بھی ردِ عمل کا باعث نہیں بنی۔ دن میں،(جو کہ حیران کن ہے) بہت سے تجارتی اشارے نے اور ان میں کچھ پر کام بھی ہوا، اگرچہ فلیٹ واضح ہے۔ دونوں لینئیر ریگریشن چینلز (!!!) اطراف کی جانب ہیں اور عملی طور پر ایک دوسرے میں ضم ہوگئے، جس کا مطلب ایک دن کی نسبت طویل عرصے کا فلیٹ ہے۔ پہلا تجارتی اشارہ یورپی تجارتی سیشن کے شروع میں سینکو اسپین بی سے ری باؤنڈ کی قیمت کی صورت میں بنا تھا اور فوری دہرایا گیا۔ تاجر ہدف کے طور پر 1.1852 کے ساتھ طویل پوزیشنز کھول سکتے تھے، لیکن اس سطح پر پہلی کوشش پر ہی کام ہوا۔ قیمت اوپر جانے میں کامیاب نہیں ہوئی، تاہم، 15 پوائنٹس سے بھی، اس لئے اسٹاپ لاس بریک ایون پر ترتیب نہیں پایا۔ اس کے نتیجے میں، قیمت سینکو اسپین بی لائن پر واپس پلٹی اور اس سے دو بار پلٹی۔ اس بار تاجروں کو خریدنا جاری رکھنا تھا۔ آدھے غم کے ساتھ، امریکی تجارتی سیشن کے آغاز تک ، قیمت 1.1852 کی سطح تک بڑھ گئی اور اس سے دوبارہ لوٹ آئی۔ اس طرح ، یہاں طویل پوزیشنز پر منافع طے کرنا ممکن تھا - 9 پوائنٹس۔ چونکہ 1.1852 کی سطح سے دوبارہ پلٹی تھی، اس لیے مختصر پوزیشنیں کھولنا بھی ممکن تھا ، لیکن شام تک یہ جوڑا سینکوؤ اسپین بی لائن پر کام نہیں کر سکتا تھا ، لہٰذا اس معاہدے کو تقریباً منافع پر دستی طور پر بند کرنا پڑا۔ 7-8 پوائنٹس۔ اس طرح ، کل ہم نے تقریباً 15 پوائنٹس کا منافع بھی حاصل کیا۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 6 اگست۔ رچرڈ کلیریڈا کی تقریر نے مارکیٹوں کو ایک گھنٹے کے لئے حیران کر دیا۔ پھر ہر چیز معمول پر آ گئی۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 6 اگست۔ ان کی تعداد ایک سے بڑھ کے ایک ہی رہی جنہوں نے بینک آف انگلینڈ میں کیو ای پروگارم کو ختم کرنے کے لئے ووٹ دیا۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر تکنیکی تصویر اب مزید غیر دلچسپ نہیں ہے۔ اوپر کی رحجان لائن اب متعلقہ نہیں ہے، جیسا کہ قیمت اس کے ساتھ حرکت کر رہی ہے۔ کوئی پیش رفت یا پلٹاؤ نہیں ہے۔ صرف ایک چیز یہ ہے کہ جوڑی سینکو اسپین بی لائن پر قابو نہیں پا سکتی اور اس سے پلٹنے اور اوپر کی جانب حرکت کی تجدید کی ابھی بھی امیدیں ہیں۔ لیکن اب عملی طور پر کوئی سنگِ میل نہیں ہیں۔ جوڑی کی حرکت پچھلے ہفتے فلیٹ جیسی ہے۔ جمعہ کو ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1756، 1.1852، 1.1894، 1.1922 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1830) اور کیجن-سن لائنیں (1.1868) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ جمعہ کو یورپی یونین میں کوئی اہم اشاعتیں یا واقعات ہونا طے نہیں ہیں۔ آج امریکہ میں سب سے اہم نان فارم پے رولز اس کے ساتھ ساتھ کم اہم بے روزگاری اور اجرتوں کی اشاعت ہو گی۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو /امریکی ڈالرکی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (20-26 جولائی) میں 5 پوائنٹس سے بڑھی۔ تاہم، جوڑی کی حرکت اتنی اہم نہیں ہے۔ اہم یہ ہے کہ بڑے کھلاڑی چھٹے ہفتے کے لئے فروخت کے معاہدوں (مختصر) کی تعداد میں ایک تسلسل میں اضافہ اور یورو کرنسی کے لئے خرید کے معاہدوں (طویل) کو بند کرتے رہے ہیں۔ یہ چارٹ میں دوسرے انڈیکیٹر میں واضح دکھائی دیتا ہے، جو حال میں مسلسل کم ہو رہا ہے۔ یاد کریں کہ یہ انڈیکیٹر "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن کو دکھاتا ہے جو تاجروں کا سب سے اہم گروپ ہے۔ غیر تجارتی تاجروں نے 5,600 خرید کے معاہدے (طویل) بند کئے اور 1,700 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، ان کی نیٹ پوزیشن مزید 7,300 معاہدوں سے کم ہوئی۔ یہ بتاتا ہے کہ پیشہ ور تاجروں کے بُلش مزاج میں کمی آتی رہتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم یہ نوٹ کرنا چاہیں گے کہ یورو کرنسی میں نیا نیچے کا رحجان شروع نہیں ہوا ہے اور یہ ہمارے نقطہ نظر میں بہت اہم بات ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ پہلے انڈیکیٹر (تاجروں کے "غیر تجارتی" اور "تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشنز) کی سبز اور سرخ لائینیں جب بہت طویل فاصلے کے بعد ایک دوسرے کی جانب جاتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ حالیہ رحجان مکمل ہو گیا ہے اور نیا شروع ہو رہا ہے۔ تاہم، ہمارے کیس میں ہم عالمی اوپر کے رحجان کے خلاف اصلاح کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک جانب، کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کی ریڈنگ اور جوڑی کی حرکت ملتی ہیں اور دوسری جانب اوپر کا رحجان برقرار رہتا ہے اور یورو میں زیادہ کمی نہیں آئی اور قیمت میں کمی آئی ہے۔ مزید براں، یہ گذشتہ مقامی کم سطح کو اپ ڈیٹ بھی نہیں کر سکا۔ ہمارے خیال میں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کی کاروائی ایک بار پھر فیڈرل ریزرو کی کارروائیوں سے اوور لیپ ہو گئی ہیں ، جو پیسے چھاپنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ لہٰذا، امریکہ میں رقم کی فراہمی میں اضافہ جاری رہتا ہے جو ڈالر میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ اور یہ عنصر ان بڑے کھلاڑیوں کی تمام کوششوں کی نفی کرتا ہے جو یورو سے چھٹکارا پا رہے ہیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback