empty
 
 
09.08.2022 11:42 AM
جی بی پی / یو ایس ڈی یورپی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ - سی او ٹی رپورٹ - پاؤنڈ کے خریداروں نے مزید تنزلی کو روکا ہے


کل، تاجروں کو مارکیٹ میں داخل ہونے کے کئی اشارے ملے تھے۔ آئیے مارکیٹ کی صورتحال کو واضح کرنے کے لیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ اس سے پہلے، میں نے آپ سے 1.2091 کی سطح پر توجہ دینے کے لیے کہا تھا کہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ مارکیٹ میں کب داخل ہونا چاھیے۔ خریداروں کی 1.2091 سے اوپر کنسولیڈیٹ کرنے کی پہلی کوشش ناکامی کا باعث بنی تھی۔ تاہم بعد میں وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ اس سطح کا نیچے کی طرف کئے جانے والے ٹیسٹ نے خرید کا اشارہ دیا تھا، جس سے قیمت میں 45 پِپس کا اضافہ ہوا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پئیر 1.2145 کی متوقع سطح پر نہیں پہنچا تھا۔ نتیجے کے طور پر، ہمیں اس سطح سے خریداری کا اشارہ نہیں ملا تھا۔

This image is no longer relevant

اس سے پہلے کہ ہم تکنیکی تصویر پرصورتحال پر توجہ مرکوز کریں، آئیے فیوچر مارکیٹ پر ایک نظر ڈالیں۔ 2 اگست کی سی او ٹی رپورٹ کے مطابق مختصر اور طویل دونوں پوزیشنوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم، طویل پوزیشنوں کی تعداد میں زیادہ نمایاں کمی ہوئی، جو کہ یوکے کی موجودہ معاشی صورتحال اور بنک آف انگلینڈ کی جارحانہ پالیسی کے بارے میں تاجروں کی تشویش کی عکاسی کرتی ہے۔ پچھلے ہفتے، ریگولیٹر نے بینچ مارک کی شرح میں 0.5 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ یہ پچھلے 27 سالوں میں سب سے زیادہ اضافہ تھا۔ یہ ظاہر ہے کہ مرکزی بینک ریکارڈ بلند افراط زر سے نمٹنے کے لیےاقتصادی ترقی کی رفتار کو متاثر کرنے کے لیے تیار ہے، جو تیزی سے گر رہی ہے۔ آفیشل پیشن گوئی کے مطابق، اس سال اکتوبر تک افراط زر 13.0 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

موجودہ حالات میں بھی، پاؤنڈ سٹرلنگ کے تاجروں کو امید نہیں چھوڑنی چاہیے کیونکہ کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں خاصی اوور سولڈ ہے۔ اگر مستقبل قریب میں، امریکی افراط زر کے اعداد و شمار سرمایہ کاروں کو حیران کر دیتے ہیں، تو پاؤنڈ/ڈالر کا پئیر دوبارہ اضافہ شروع کر سکتا ہے۔ سی او ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنوں کی تعداد 5,301 کی کمی سے 29,305 ہو گئی ہے، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنوں کی تعداد 2,882 کی کمی سے 85,714 تک کم ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے غیر تجارتی نیٹ پوزیشن کی منفی قدر میں اضافہ ہوا جو -53,990 سے -56,409 کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.2043 کے مقابلے میں 1.2180 تک بڑھ گئی۔

This image is no longer relevant

آج، برطانیہ کا میکرو اکنامک کیلنڈر دوبارہ خالی ہے۔ یہ پاؤنڈ سٹرلنگ کے خریداروں کو گرین بیک کے خلاف مزید اضافے کا موقع فراہم کرے گا۔ تاہم، زیادہ تر تاجر امریکی افراط زر کی رپورٹ پر توجہ مرکوز کریں گے جو کل جاری کی جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ جوڑی شاید ہی صرف ایک سمت میں آگے بڑھے گی۔ یہ کل والی صورتحال کو دہرایا جا سکتا ہے۔ اگر دن کے پہلے حصے میں پئیر میں کمی آتی ہے، تو یہ بہتر ہوگا کہ 1.2048 کے قریب ترین سپورٹ لیول کے قریب مصنوعی بریک آؤٹ کا انتظار کریں، جس کو پئیر نے کل حاصل نہ کر سکا تھا۔ اس صورت حال میں، قیمت 1.2096 تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر یہ اس سطح سے اوپر جاتا ہے، تو تاجروں کو ممکنہ اضافہ کی تصحیح کے بارے میں اشارہ حاصل کریں گے۔ 1.2096 کا بریک آؤٹ قیمت کو 1.2145 کی بلند ترین سطح تک اوپر جانے کی اجازت دے سکتا ہے۔

گزشتہ روز پاؤنڈ سٹرلنگ میں اس سطح سے نمایاں کمی دیکھی گئی تھی ۔ اگلا ہدف 1.2191 پر واقع ہے، جہاں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اگر پاؤنڈ/ڈالر پئیر میں کمی ہوتی ہے اور خریدار 1.2048 کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو پاؤنڈ سٹرلنگ پر دباؤ بڑھ جائے گا، اس طرح امریکی اعداد و شمار کی اشاعت تک بُلز کو مارکیٹ چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو یہ بہتر ہوگا کہ لانگ آرڈرز سے گریز کیا جائے جب تک کہ قیمت جمعہ کے روز بننے والے ایک مضبوط سپورٹ لیول 1.2005 تک نہ پہنچ جائے۔ مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ہی اس سطح سے خریدنا بہتر ہے۔ تاجر 1.1964 یا اس سے نیچے 1.1929 سے اضافہ کی صورت میں 30-35 پپس کی تصحیح کی توقع کرتے ہوئے لانگ پوزیشن لے سکتے ہیں۔

جی بی پی / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کی شرائط


آج، بیچنے والوں کو بنیادی طور پر 1.2096 کی قریب ترین ریزسٹنس کی سطح کی حفاظت کرنی چاہیے۔ بصورت دیگر، قلیل مدتی تنزلی کا عمل ناممکن ہو جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ 1.2096 کا مصنوعی بریک آؤٹ پاؤنڈ سٹرلنگ پر دوبارہ دباؤ میں ڈال سکتا ہے، جو 1.2048 کی سپورٹ لیول پر ہدف کے ساتھ فروخت کا اشارہ بنا سکتا ہے۔ چونکہ میکرو اکنامک کیلنڈر آج خالی ہے، اس لیے جوڑا شاید ہی مذکورہ سطح سے نیچے گرے گا۔ اس لیے صرف ایک بریک آؤٹ اور 1.2048 کا اوپر کی طرف ٹیسٹ 1.2005 کے ہدف کے ساتھ فروخت کا اشارہ دے گا۔ اگلا ہدف 1.1964 پر موجود ہے، جہاں منافع حاصل کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اگر پاؤنڈ/ڈالر پئیر میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.2096 کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو خریداروں کو 1.2145 پر واپس آنے کا موقع ملے گا۔ صرف اس سطح کا مصنوعی بریک آؤٹ ہی فروخت کا اشارہ دے گا۔ دوسری صورت میں، قیمت 1.2211 کی بُلند ترین سطح تک پہنچ سکتی ہے۔ وہاں تاجروں کو صرف ایک واپسی کے بعد فروخت کرنا چاہئے جس سے دن کے اندر 30-35 پپس کی کمی کی توقع کی جاسکتی ہے


This image is no longer relevant

انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے لہذا یہ سیل کرنے والوں کو ایک اور موقع فراہم کرتا ہے
نوٹ : لکھاری کی جانب سے فی گھنٹہ ایچ 1 چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمتوں کا استعمال کیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ پر کلاسیکل موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی زیریں حد کا 1.2055 پر ٹوٹ جانا پئیر پر دباؤ کو واضح طور پر بڑھا دے گا - اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.2125 پر ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولینجر بینڈ (بولنجر بینڈ) مدت 20۔
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی طرف سے کھولی گئی مختصر پوزیشنوں کی کل تعداد ہے۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کے ذریعہ کھولی گئی مختصر اور طویل پوزیشنوں کی تعداد میں فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback